ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: کنڑا راجیوتسواپروگرام  برائے نام منعقد نہ کریں : وویک مہالے

بھٹکل: کنڑا راجیوتسواپروگرام  برائے نام منعقد نہ کریں : وویک مہالے

Thu, 01 Nov 2018 21:00:16    S.O. News Service

بھٹکل: یکم نومبر (ایس او نیوز) ریاست کرناٹکا کا تہوار کنڑا راجیوتسوا کے موقع پر آسارکیری کے شری وینکٹیشور مندر صحن میں کنڑا بھونشیوری سنگھ کی جانب سے کنڑا راجیو اتسو ا پروگرام منایاگیا ۔

صحافی وویک مہالے نے مہمان خصوصی کی حیثیت شرکت کرتےہوئے پرچم کشائی کے بعد خطاب میں کہاکہ کنڑا راجیواتسوا برائے نام منایاجانا افسوس ناک ہے۔ اس سلسلے میں کنڑیگاس کو بیدار ہونےکی ضرورت ہے۔ انہوں نےکہاکہ ہماری نئی نسل اپنی ریاست اور زبان کے متعلق کچھ نہیں جانتی ، حالات اتنے گھمبیر ہیں کہ صوبے کا ترانہ بھی لکھ کر پڑھا جاتاہے۔ نامدھاری سماج کے مدھوکیشور نائک، ادیب گوند شٹی ، شری دھر نائک، کرشنا نائک، بلدیہ ممبر وینکٹیش نائک نے کنڑا زبان اور اس کے تحفظ کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈائس پر رپورٹر من موہن نائک، رام داس بلیگار، پانڈورنگا نائک، وکیل منوج نائک وغیرہ موجود تھے۔ بھونیشوری سنگھ کے صدر رمیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ موظف فوجی شریکانت نائک نے استقبال کیاتو سنگھ کے سکریٹری پانڈونائک نے نظامت کی ، منی پجاری نے شکریہ اداکیا۔


Share: